اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ صلاح الدین کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں اس گروہ کے بھاری جانی نقصان کے ساتھ ہی اس گروہ کے متعدد عناصر نے تکریت شہر کے علاقے الضلوعیہ میں آج صبح اپنے آپ کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ ادھر طوز خور ماتو علاقے پر عراقی سیکیورٹی فورسز کے مکمل کنٹرول کے ساتھ ہی اس علاقے سے نقل مکانی کرنے والے خاندان اپنے گھروں کو واپس پلٹنا شروع ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب تکریت کے جنوب میں الضلوعیہ کے علاقے میں خزرج کے مقام پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں دس دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
.......
/169